انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا کیس،عدالت نے واجد علی ، عادل سعید سمیت 76 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،عدالت نے ملزمان کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان مکمل کیا جا رہا ہے ،عدالت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے ،ملزمان قیصر کمال ،حیدر ،جون جیمز ،عمران علی ،مجاہد ، عمر الیاس ، محمد عثمان ،شان عباس اور سلطان سمیت 76 ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں