جنسی ہراساں کیس میں ملوث سینئرآفیسر تاحال کمیٹی میں کیوں؟ شیری رحمان برہم

0
22

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا ہے.

شیری رحمان نے کہا کہ آج پہلا اور اہم کمیٹی اجلاس ہے، سی ای او کیوں موجود نہیں؟ گزشتہ کمیٹی نے جنسی ہراساں کیس میں ایک سینئر آفیسرکے خلاف ایکشن لیا تھا، اسے جنسی طورپرہراساں کرنے کے کیس پرسب کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی نے اس اسپیشل اسٹنٹ کوایوی ایشن سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، آج وہ اپنی جگہ بیٹھا ہے، اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے.

معلوم ہوا ہے کہ اسے ہٹانے کہ بجائے اسے پروموشن دی گئی ہے، سابقہ کمیٹی کے فیصلے پرعمل کیوں نہیں کیا گیا ہے، سی ای او سے وضاحت طلب کی جائے کہ سابق کمیٹی کے فیصلے پرعمل کیوں نہیں کیا گیا؟مکیا سی ای اوقانون سے بالاتر ہیں؟

Leave a reply