بنوں میں ایک جرگے پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
پولیس ترجمان کاشف نواز کے مطابق واقعہ منڈی خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سردی خیل برادری کی جانب سے جرگہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے جرگے پر حملہ کر کے رہنما ملک عید نواز سردی خیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر شرکاء نے مزاحمت کی۔مزاحمت کے دوران حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں امن قائم رکھنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
صادق آباد کچے میں آپریشن، کراچی سے اغوا کیے گئے تین مغوی بازیاب
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ
برطانیہ کا شام سے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم