جس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں وہ کام کریں، احسان نہ کریں،عدالت

0
54
islamabad hoghcourt

جس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں وہ کام کریں، احسان نہ کریں،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کو 7 روز میں لاپتہ سولہ سالہ طاہرہ کی بازیابی کرانے کا حکم دے دیا

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ایس ایس پی عطا الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب ہائیکورٹ میں جمع نہ کرایا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرونگا،مسٹر ایس ایس پی، کیا آپ نے جواب جمع کروا دیا ہے،

ایس ایس پی کے عدالت میں جواب کی کاپی فراہم کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا ، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ہائیکورٹ میں اس طرح جواب جمع نہیں کراتے، پہلی بار ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں، اس سے پہلے کہاں رہے ہیں، ایس ایس پی عطا الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد میں رہا ہوں، عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے، جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپکو شوکاز نوٹس کیوں نہ کر دوں کہ میرے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ نہیں سر، میں عدالتوں کا بہت احترام کرتا ہوں، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دیدیں ہم پوری کوشش کرینگے،جسٹس عامر فاروق نے ڈی آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا، سال نہ دے دوں؟ 2031 تک وقت دے دیتا ہوں میں نے ریٹائر بھی اسی سال ہونا ہے،اسلام آباد پولیس میں تو سارے چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے ہیں، کوئی کے پی سے تو کوئی پنجاب سے، بیان تو ذمہ دارانہ دیں کاغذوں میں لگنا تو چاہیے کہ کوشش کی ہے، توہین عدالت میں اڈیالہ بھیج دوں، آج کل موسم بھی اچھا نہیں ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہم بچی کو اپنی بچی سمجھ کر بازیاب کرانے کی کوشش کرینگے،

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں وہ کام کریں، احسان نہ کریں، اگر اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کر سکتے تو یہ پیٹی اتار دیں، عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی،

Leave a reply