جس دن سیاستدان تاریخ سے کچھ سیکھ لیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا،عدالت

0
28
islamabad highcourt

جس دن سیاستدان تاریخ سے کچھ سیکھ لیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا،عدالت

احسن اقبال کی اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر کے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیرا وائز کمنٹس جمع کرا دیئے ہیں، کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانی ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کیا ہے؟ وہ کس مرحلے پر ہے؟ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ فرد جرم عائد ہو گئی ہے، 3 گواہوں کے بیانات بھی ہو چکے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ عبوری چالان نیب آرڈی نینس کی کس شق کے تحت دائر کرتے ہیں؟ نیب حکام نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کہ ضمنی ریفرنس دائر ہو سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے انکوائری اور پھر انویسٹی گیشن کرنی ہوتی ہے،سارا مٹیریل چیئرمین کے سامنے رکھا جاتا ہے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈی نینس میں پراسیکیوٹر جنرل کو اختیار دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ آرڈی نینس تو ختم ہونے والا ہو گا،آپ کا ریفرنس دراصل ایک چالان ہے جب انویسٹی گیشن مکمل ہو جائے تو ریفرنس دائر ہوتا ہے، جب ایک دفعہ ریفرنس دائر ہو جائے تو ٹرائل 30 دن میں مکمل ہونا چاہیے،یہ تب ہو گا جب انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر ہو اور ٹرائل ایک ماہ میں مکمل ہو، عدالت نے استفسار کیا کہ اس ریفرنس میں احسن اقبال پر الزام کیا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ریفرنس میں احسن اقبال پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسعود چشتی والے کیس میں ہمارا فیصلہ پڑھا ہے؟ آپ نے دو چیزیں بتانی ہیں، عبوری یا ضمنی ریفرنس کس سیکشن کے تحت دائر کرتے ہیں؟ مسعود چشتی کیس کے فیصلے کی روشنی میں بتانا ہے کہ یہ ریفرنس کیسے بنتا ہے؟ آپ اگر جواب نہیں دے سکے تو بریت کی درخواست منظور ہو جائے گی،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ نیب نے اپنی پریس ریلیز میں میں منصوبے میں 6ارب کی کرپشن کا الزام لگایا، نارووال ا سپورٹس سٹی منصوبہ تھا ہی ڈھائی ارب روپے کا،6 ارب کرپشن کیسے ہوئی میں 1993 میں سیاست میں آیا، اثاثے بڑھے یا کم ہوئےمیں کوئی چور، ڈاکو یا ڈکیت نہیں ہوں، یہ ہماری کردار کشی کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محب وطن لوگوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں، جس دن سیاستدان تاریخ سے کچھ سیکھ لیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا،آپ کو 1976 کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتا ہوں، آپ اسے پڑھیں،منتخب نمائندے قابل احترام ہوتے ہیں احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

Leave a reply