جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو وہ انسان نہیں علی ظفر

0
26

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ، موسیقار اور گلوکارعلی ظفر کا کہنا ہے کہ جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو، وہ انسان نہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے موسیقاروں، خواجہ سراؤں اورمستحق لوگوں میں ایک ہزار راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے- علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں واقع پنجابی کمپلیکس میں ہوئی علی ظفر نے تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔

راشن تقسیم کرنے کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین سلمان ناصر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور پنجابی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عالمگیر وبا ابھی ختم نہیں ہوئی آئندہ تنظیم کی کوشش ہو گی کہ مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے –

گلوکار نے مزید کہا کہ جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو، وہ انسان نہیں-

دوسری جانب راشن وصول کرنے والے خواجہ سراؤں اور مستحقین نے گلوکار کا شکریہ ادا کیا –

خیال رہے کہ اس سے قبل عید قربان کے موقع پر بھی علی ظفر نے علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے پر 250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی تھی-

گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 250 موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم تقسیم کی گئی ہے-

علی ظفر نے بتایا تھا کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم 1000 موسیقاروں اور مجموعی طور پر 7000 خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے

عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

Leave a reply