جس کو کابینہ نہیں مانتی اس کو کیسے وزیراعظم مان لیں، مریم

0
12

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم نےآتے ہی 9 ماہ میں عوام کے منہ سےروٹی چھین لی اُس کووزیراعظم کیسے مانیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری صاحب سلیکٹڈ،نااہل اورنالائق وزیراعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا،جو وزیر اعظم سیلکٹڈ ہو اس کو اپوزیشن ہی نہیں عوام بھی نہیں مانتی، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس وزیراعظم کی کابینہ اپنی نہ ہواُس کووزیراعظم کیسے مان لیں .مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس وزیراعظم نےعوام کےساتھ جھوٹ بولےہوں اُسکوکیسے مانیں ،جس نےملک کوآئی ایم ایف میں گروی رکھوا دیا ہواُسکوکیسےوزیراعظم مان لیں ،جو وزیراعظم جھوٹا،نااہل اور نالائق ہو اُس کو کیسے وزیراعظم مان لیں؟جس نے ملک کوبھکاری بنا دیا،نوکریاں،غریبوں سےگھرچھین لیے اُسکوکیسے وزیراعظم مان لیں،مریم اورنگزیب نے فود چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب آپ آج کل جوسائنس کے انکشافات کررہے ہیں وہی کریں،قوم کافی مستفید ہورہی ہے

Leave a reply