احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت میں پیش ہو چکے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے شہباز شریف عدالت میں پیش ہو گئے. شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس وقت کا ضیاع ہے، جن کوگرفتار کیا جا رہاہے وہ سب بے گناہ ہیں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری حکومت نے کانٹریکٹر کوفراڈ میں پکڑا،اس کانٹریکٹرکو پشاور میں بی آر ٹی کے ٹھیکے دے دیے گئے
یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
گزشتہ سماعت پر نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا تھا جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے
رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب
واضح رہے کہ اسی کیس میں حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.
،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئیے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.