میاں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

0
24
mian mahmmod

انسدادِ دہشتگردی عدالت ، تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے میاں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

عدالت نے میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،میان محمود الرشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہاکہ مزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے،فاضل جج نے استفسارکیا کہ ملزم مقدمہ میں نامزد ہے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے کیا حاصل کرنا ہے ؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ضروری ہے۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے اور فائرنگ کا الزام ہے

راشن تو نہ ملا،20 سالہ لڑکی عزت گنوا بیٹھی،درندہ گرفتار

چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں ہونے والے احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ کے بعد میاں محمود الرشید سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعہ کے بعد کئی رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں،

Leave a reply