جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

0
42

جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پھیل چکا ہے، ہلاکتوں اور مریضوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز اور حکومتیں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہی ہیں، پاکستان ، بھارت، سعودی عرب سمیت دنیا کے 30 سے زائد ممالک نے کرفیو نافذ کر دیا ہے،سوال یہ ہے کہ کرونا وائرس کا انسان کی ذاتی زندگی پر کیا اثر ہے، کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جسمانی تعلقات قائم کئے جا سکتے ہی یا نہیں، اس حوالہ سے عوام کے ذہنوں میں پریشانی ہے کہ شاید جسمانی تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کرونا وائرس کا شکار نہ ہو جائیں.

اس ضمن میں سائنسدانوں نے کچھ ہدایات دی ہیں،یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں میڈیسن محکمہ کے ایکسپرٹ پروفیسر پال ہنٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ایک سانس سے پھیلنے والا انفیکشن ہے ، جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے ۔ اگر آپ کو یا آپ کے پارٹنر کو کرونا نہیں ہے تو آپ لوگ جسمانی تعلقات قائم کر سکتے ہیں ، لیکن اگر دونوں میں سے کسی کی طبیعت خراب ہے ، تو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ اگر کسی شخص کو سردی ، کھانسی یا سانس لینے میں کوئی پریشانی ہورہی ہے تو اس کو سیلف آئسولیشن کی ضرورت ہے ۔ تا ہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا کہ کرونا وائرس جنسی تعلقات سے بھی پھیلتا ہے

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

نیویارک کے محکمہ صحت عامہ کے افسران نے جنسی تعلقات کے حوالہ سے کہا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے جسمانی تعلقات مت قائم کریں۔ اگر آپ کسی کا بوسہ لیتے ہیں تو یہ ایک دوسرے میں آسانی سے منتقل ہوجائے گا ، اس لئے جنسی و جسمانی تعلقات قائم کرنے سے گریز کریں ،جنسی تعلقات سے بھی کرونا وائرس کے ہونے کااندیشہ موجود ہے کیونکہ یہ سانس سے آگے منتقل ہوتا ہے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

Leave a reply