جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ عزیر بلوچ کی تھی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ تھوڑی کھوج کریں تو مزید شواہد مل جائیں گے ،نبیل گبول نے ٹی وی شو میں کہا سندھ پولیس جے آئی ٹی پر دستخط نہیں کررہی،

وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کا 2016 میں نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو لنک بھی ٹویٹ کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے جاری جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالہ سے علی زیدی نے انکشاف کیا تھا کہ اصل جے آئی ٹی رپورٹ کے کچھ صفحات غائب ہیں اور اس میں سندھ کے نمائندہ جو جے آئی ٹی میں شامل تھا انکے دستخط نہیں ہیں

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں چھ لوگ تھے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں چار کے دستخط ہے سندھ حکومت کے ماتحت جو لوگ اس ٹیم کا حصہ تھے ان لوگوں نے دستخط نہیں کئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بڑے انکشافات تھے، وفاقی اداروں اور سندھ کی صوبائی حکومت کے جو آفیسران تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ان کے درمیان ڈیڈ لاک ہوگیا تھا۔ جے آئی ٹی جس پر چار لوگوں کے دستخط ہیں اس میں دوستوں کے نام لکھے ہیں جبکہ دوسری رپورٹ میں دوستوں کے نام نہیں ہیں۔

علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

Leave a reply