
جہانگیر ترین نے اپنی نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر ایک نئی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا قیام ہوگیا اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔
پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے ۔ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع نےدعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر خان ترین کی جانب سےکل تک نئی پارٹی کا اعلان کیے جانےکا امکان کیا تھا، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔