جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ شہدا کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی، سرداربابر

0
69

جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ شہدا کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،13 جولائی1931 کا دن اسلامی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، ایک اذان کومکمل کرنے کیلئے 22 نوجوانوں نے شہادت کا نذرانہ پیش کیا،13 جوالائی 1931 کو باطل کے سامنے حق کی جوآوازگونجی تاریخ اسے سنہرے حروف سے یاد رکھے گی۔

سربراہ جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ سرداربابرحسین نے یوم شہداء کے موقع پر شہدائے جموں کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ ہم بھولیں ہیں اورنہ ہی معاف کریں گے، شہدا جموں کشمیر کا مشن جاری رکھیں گے،13جوالائی 1931کو بائیس حریت پسندوں نے جان کا نذرانہ تو پیش کردیا مگر اذان کو مکمل کیا تھا، یہ وہ دن ہے جب ڈوگرہ مہاراجہ کا ظلم واستبداد انتہا کو پہنچ گیاتھا، یہ ظلم اس وقت سے آج تک جاری ہے، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، مگر جدودجہد کل بھی جاری تھی اورآج بھی جاری ہے، وہ وقت دور نہیں جب آزادی کا سورج طلوع ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ شہدا کے مشن کو کبھی فراموش نہیں ہونے دے گی، ہمارا انتخابی سیاست میں آنے کا مقصد ہی آزاد کشمیرکوبیس کیمپ بنا کرآزادی کیلئے جدوجہد کرناہے، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کشمیرکی نمائندہ جماعت ہے جس کے امیدواران قانون ساز اسمبلی شہداء کی بیٹے اوربھائی ہیں، کوئی بھائی بیٹا اپنے شہادتوں کوبھلا کیسے بھلا سکتا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا تو کشمیرکی خوشحالی اورآزادی کشمیرکیلئے حقیقی معنوں میں جدوجہدکریں گے۔

Leave a reply