باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف مذہبی جماعت تحریک لبیک نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلسے کا اعلان کیا ہے
لاہور کے علاقے چاہ میراں میں تحریک لبیک کا جلسہ آج بروز ہفتہ بعد نماز عشا ہو گا، جلسہ سے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ حافظ سعد حسین رضوی خطاب کریں گے،جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وسیع و عریض پنڈال بنایا گیا ہے ، جس میں کرسیاں لگائی گئی ہیں، علاقہ میں حافظ سعد حسین رضوی کا خیر مقدم کرنے کے لئے بینرز بھی لگائے ہیں
تحریک لبیک کے جلسے میں لاہور بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چاہ میراں پہنچنے پر انکا بھر پور استقبال کیا جائے گا، استقبال کے لئے گلاب کے پھولوں کی کئی من پتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں
تحریک لبیک کے لاہور جلسے کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں گے، ٹی ایل پی کے کارکنان سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی، جلسہ سے اہم اعلانات متوقع ہیں
تحریک لبیک کے لاہور میں جلسے کے لئے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا ہے ، ٹاپ ٹرینڈ میں لبیک کے کارکنان جلسے میں شرکت کے حوالہ سے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں
جو ملت کی امیدوں کا سہارا تھا وہ رضوی تھا
جو طوفانوں میں کشتی کا کنارا تھا وہ رضوی تھا #لبیک_جلسہ_لاھور #ٹی_ایل_پی_پروموشن https://t.co/IgeQBlfEbH pic.twitter.com/LvBUX2C0I7— Arsalan Rizvi Official (@TLP_official_07) March 13, 2021
https://twitter.com/Kamran_Rizvi_12/status/1370707697537015815
https://twitter.com/moiz_dawoodi/status/1370707242287255552
https://twitter.com/ifllh2/status/1370705790785495046
واضح رہے کہ علامہ خادم رضوی کی وفات کے بعد انکے بیٹے حافظ سعد رضوی کو جماعت کا امیر بنایا گیا ہے، حافظ سعد رضوی لاہور میں کسی پہلے جلسہ عام سے خطاب کریں گے.،