جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، وزیر داخلہ

0
45

جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، وزیر داخلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر (ر)اعجازشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ورکرزکنونشن کے موقع پر ننکانہ صاحب کی تمام تحصیل کی گورننگ باڈی کے عہدیداران سے اعجازاحمدچوہدری نے حلف لیا ۔ ننکانہ صاحب پہنچنے پر ضلعی صدر سید سرور شاہ نے عہدیداران کے ہمراہ اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ کا بھرپور استقبال کیا ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ضلعی صدر سید سرور شاہ ، ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، ایم پی اے میاں عاطف ، ارشد ساہی ، رائے اسلم ، پیر صفدر شاہ ، طاہر منظور گل ، شاہد منظور گل، مون خان ، پیر طارق شاہ ، رائے مشتاق ، طارق سعید ، علی جاوید ڈوگر، ملک عامر کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

آواران میں خواتین کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا افتتاح کیایہ میرا خواب تھا اور میں اعجازاحمدچوہدر ی اور انکی ٹیم کا ننکانہ صاحب کا دورے کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اعجاز احمدچوہدری بڑی محنت سے سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ آئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں” جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں”کے مترادف ہے۔ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشااللہ جلد نکل جائیں گے

پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان نے کیا مسترد

اس موقع پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 70 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ 5 فروری کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کریںگے فاشست مودی کی بربریت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریںگے۔ 23 فروری کو سنٹرل پنجاب کی تمام نیبر ہوڈ اورویلیج کونسل کے تمام عہدیداران اپنا حلف اٹھائیںگے ۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈرز اور ورکرز میں کوئی فرق نہیں ۔عہدیداران پارٹی نظم وضبط کے مطابق کام کرینگے ہمیں تمام کام پاکستان کی ترقی کے لئے کرنے ہیں ۔ دنیا بھر میں جو معاشرے منظم نہیں ہوتے ان پر ظلم ہوتا ہے ہمیں اس وقت منظم ہونے کی ضرورت ہیں ۔ جہاں پر ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے نہیں ہیں وہاں ورکروں کو با اختیار بنایا جائے گا ، ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ متحد ہوکر چلیں گے اور تمام سازشیوں کو ناکام بنائیں گے۔ ابھی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے مکمل نہیں ہوئی ۔

وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، کن امور پر ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

Leave a reply