جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سپریم کورٹ،بزدار "پھنس” گئے

0
72

جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سپریم کورٹ،بزدار "پھنس” گئے

سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لی لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کر لئے گئے،چیف سیکریٹری پنجاب،سابق چیف سیکریٹری ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے، سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں، صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے،لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا ،سپریم کورٹ نے کہا کہ تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک جائیں گے،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریری جواب میں ہے کہ وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی تھی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن میں اس بات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے بلدیاتی ادارے بحال کئے جا رہے ہیں،بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قدم آئین و قانون کی روشنی میں اٹھایا جائے گا

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے سے متعلق کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ کے احکامات کے سامنے بزدار سرکار سرنگوں

Leave a reply