جو انڈسٹری اپنے ورکرز کو تنخواہ نہیں دے پارہی انکو کتنے فیصد پر قرض دیا جائیگا؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

0
38

جو انڈسٹری اپنے ورکرز کو تنخواہ نہیں دے پارہی انکو کتنے فیصد پر قرض دیا جائیگا؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو کم کریں، حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ کم کیا

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں،کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا متاثر ہوئی، آئی ایم ایف کے مطابق پوری دنیا کے جی ڈی پی میں 3فیصد کمی آئے گی،کورونا کے باعث ہماری ایکسپورٹ کو شدید دھچکا لگا،دکانوں ،مالز اور اسمال انڈسٹری کے بند ہونے سے معیشت میں کمی آئی ہے،

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ معیشت کو لاک ڈاوَن ہونے سے بچائیں،جن چیزوں کو کھولا جاسکتا ہے ان کو کھولا جائے، کوشش ہے کہ شہریوں کے ہاتھوں میں پیسہ پہنچائیں تاکہ وہ زندگی چلا سکیں،فیصلہ کیا کہ کسانوں سے 280 ارب روپے کی گندم خریدی جائے گی،144ارب روپے ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو دیئے جائیں گے،فیصلہ کیا کہ جو انڈسٹری اپنے ورکرز کو تنخواہ نہیں دے پارہی ان کو4 فیصد پر قرضہ دیا جائے،

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کو 1 اور2فیصد پر قرضہ دیں،آئی ایم ایف نے ہمیں 1.4ارب روپے فوری طور پر مہیا کیے،حکومت کاروباری برادری کے ٹیکس ریفنڈزہنگامی بنیادوں پرجاری کررہی ہے،ٹیکس ریفنڈزملنے سے کاروباری برادری کوسرمائے کی قلت کا مسئلہ نہیں ہوگا، موجودہ حکومت کا سب سے اہم ہدف کاروبار میں سہولت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply