جو کام آئی ایس آئی ستر سال میں نا کر سکی وہ کنگنا نے سات ہفتوں میں کر دکھایا

جو کام آئی ایس آئی ستر سال میں نا کر سکی وہ کنگنا نے سات ہفتوں میں کر دکھایا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بالی وڈ انڈسٹری میں ہندوؤں‌ کے علاوہ مسلم اداکار اور اداکارائیں ، رائٹرز ، پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا ڈنکا بجتا رہا ہے . اگر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ بالی وڈ کے مسلم سنگیت اور سکرپٹ رائٹرز میں‌ ان کا غلبہ رہا اور ہے تو بے جا نہ ہوگا. ان کے فن نے انڈسٹری کو اوج کمال تک پہنچایا ہے تو بے جا نہ ہوگا.
لیکن مودی کے آنے کے بعد ہندوتوا ذہنیت اور ہنو تنگ نظری نے اس انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے . آر ایس ایس کی تنگ اور متعصب ذہنیت رکھنے رکھنے والوں کا اب اس انڈسٹری میں غلبہ نظر آتا ہے. ان میں‌سے فلمی اداکارہ کنگنا رناؤٹ جیسی عورت بھی ہے جس کی بری ذہنیت نے اس کو بہت نقصان پہنچایاہے. بھارتی صحافی آر کے بجاج نے اپنے ایک آرٹیکل میں‌لکھا ہے کہ کنگنا رناؤت نے وہ کچھ کر دیا ہے جو آئی ایس آئی 70 سال میں نہ کر سکی کنگنا اوراس کے فوج نے اس سلسلے میں بہت کچھ نقصان پہنچایا ہے . . مسٹر آر کے کا کہنا تھا کہ محترمہ ایک خاص مقصد کے تحت اس اثاثے کو تباہ کر رہی ہے جس کو 110سال سے بڑی مشکل سے بنایا گیا ہے . کنگنا مسلم بھارتی شہریوں کے حوالے سے بھی بری شہرت رکھتی ہیں. اس نے اس حوالے سے بھی تعصب کا مظاہر ہ کیا ہے. ا س کے علاوہ ہندو اداکار بھی اس کی شرارتوں سے محفوظ‌ نہیں ہیں.
بالی وڈ کی ’کوئین‘ کنگنا رناوت کبھی ہریتک روشن پر گرجتی نظر آتی ہیں تو کبھی ہدایتکار کرن جوہر کو کھری کھری سناتی دکھائی دیتی ہیں۔ بلکہ کچھ ماہ قبل تو انہوں نے ایک صحافی کو بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران خوب لتاڑا تھا۔
لیکن اس بار کنگنا ایک نیا پنگا لے بیٹھی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پنگا انہوں نے فلم انڈسٹری کی کسی سلیبریٹی کے ساتھ نہیں لیا بلکہ یہ ان کی نئی فلم کا نام ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس کو تجاوزات قرار دے کر اسے توڑ دیا تھا۔

اس سے متعلق کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔‘

انھوں نے ہدایت کار کرن جوہر اور اُدھو ٹھاکرے کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا تھا۔
بھارتی صحافی نے اجیت دوال سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر اداکارہ کو کنٹرول کیا جائے ورنہ انڈسٹری کو مزید نقصان پہنچائیں‌ گی.

Comments are closed.