جو کہتا ہے بکواس کرتا ہے، شیخ رشید میڈیا بریفنگ میں کس پر برہم ہوئے؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کا15 مئی کو افتتاح کریں گے ،کوشش ہے کہ ریلوے مزدوروں کو بھی ہیلتھ کارڈ مل جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکلرریلوے پرسپریم کورٹ کے فیصلےپر15روزمیں عملدرآمد کی کوشش کرینگے ،سرکلرریلوے پرتجاوزات کے خاتمے کےلیے ہر ممکن کوشش ہوگی . شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،ریلوے میں نجکاری کے حوالہ سے سوال پر شیخ رشید احمد برہم ہو گئے کہا جو کہتا ہے بکواس کرتا ہے، ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا گیا ہے اگرکرایہ بڑھایا تو اکانومی کےکرایوں میں50فیصد اضافہ ہوگا .