جو خواب دکھائے گئے تھے وہ پرانے پاکستان میں رہ گئے، بلاول کی حکومت پر کڑی تنقید

جو خواب دکھائے گئے تھے وہ پرانے پاکستان میں رہ گئے، بلاول کی حکومت پر کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ہم جب حکومت میں آتے ہیں تو سب سے پہلے تنخواہ میں اضافہ کرتے ہیں، معیشت عام آدمی کو فائدہ ملنے سے مستحکم ہو گی، حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی سبوتاذ کر رہے ہیں، شناختی کارڈ کی شرط رکھ کر معیشت کی جان نکال دی گئی ہے،نالائق ،نااہل حکمرانوں کوغریب خواتین کی مالی امدادبرداشت نہیں،50لاکھ گھر،ایک کروڑنوکریاں دینے کاوعدہ کیا گیا تھا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 9 لاکھ افراد کوفارغ کردیا گیا، حکومت صرف امیروں کو ریلیف دے رہی ہے، آئی ایم ایف کی باتیں مانی گئی ہیں ان سے غریب عوام کو ریلیف ملنے والا نہین،

ایک سوال کہ مریم نواز کی خاموشی اور رہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے، کے جواب میں بلاول زرداری نے کہا کہ نہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے۔ امید رکھتا ہوں کہ یہ کوئی ڈیل یا مک مکا کا نتیجہ نہیں ہوگا۔ میں ملک میں موجود ہوں، میں کہیں بھاگنے والا نہیں۔ عوام کے مسائل پر اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا۔ انہیں مولانا فضل الرحمن سے کسی معاہدے کا علم نہیں۔ ہم دھرنے کے دوران بھی اس بات پر اعتراض کرتے رہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم جمہوری طریقے مانتے ہیں۔ نہ کسی معاہدے کا حصہ تھے اور نہ ہو سکتے ہیں۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.