جو کرنا ہے جلدی کرلو … ورنہ … مبشر لقمان نے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا

0
26

جو کرنا ہے جلدی کرلو … ورنہ … مبشر لقمان نے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا

باغی ٹی وی :سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌ کہا ہےکہ جہاں وبا لوگوں کا نقصان کر رہی ہے وہاں غربت نے بھی حالات کی پسی عوام کو مشکل حالات سے دوچار کر رکھا ہے اور یہ غربت اور بے روزگاری ایک بلا کی مانند اپنا منہ پھاڑے غریبوں کو نگل رہی ہے .ان تک امداد تو پہنچائی جارہی ہے لیکن .امداد مستحق لوگوں تک پہنچ نہیں‌ رہی ہے . ان حالات میں حکومت میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے ، جبکہ دوسری جانب میڈیا ورکرز اور صحافی طبقے پر میڈیا مالکان ظلم ڈھا رہے ہیں، کسی کو فارغ کیا جارہا ہے اور کسی کی تنخواہ کاٹی جا رہی ہے . چینلز بند ہو رہے ہیں. ان حالات میں جب لوگ گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں صحافی حضرات اپنے فریضہ زندگی کو خطرے میں‌ڈال کر ادار کرہے ہیں . ایسے حالات میں تو ان لوگوں کا زیادہ خیال رکھا جانا چاہیے تھا. لیکن ان کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے . انہوں نےکہا کہ حکومت اپنے مقاصدحاصل کرنے کے لیے میڈیا مالکان پر دباؤ ڈالے لیکن ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی پالیسی طے کرنی چاہیے تھی.
مبشر لقمان نے میڈیا ورکرز کے تحفظ کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مالکان یہ سب کچھ اپنے قرضے معاف کرانے اور بلاسود قرضے حاصل کرنے کے لیے کرہے ہیں. اور اس پراپیگنڈے میں شہباز شریف بھی شامل ہوگئے ہیں اور کہہ دیا کہ حکومت میڈیا مالکان کو بلا سود قرضے دے تاکہ وہ اپنے ورکرز کی تنخواہیں دے سکیں ، میاں صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ ان ورکرز کی محنت سے میڈیا مالکان نے جو بڑے بڑے کاروبار شروع کرلیے کیا ان میں‌ انہوں نے ورکرز کا حصہ رکھا ..؟

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سب سے پہلے میڈیا ورکرز کے حقوق پر ہی کیوں ڈاکہ ڈالا جاتا ہے . ان حالات میں‌ نہ وہ احتجاج کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنی بات حکومت تک پہنچا سکتے ہیں. اس مجبوری سے مالکان نے خوب فائدہ اٹھایا ہے. لاک ڈاؤن نے جہاں مزدور ، دیہاڑ یدار اور محنت کش کو متاثر کیا ہے وہاں پولٹری ، ہوٹل اور شادی حال کی بندش سے لاکھوں لوگوں کے چولے ٹھنڈے ہوگئےہیں.
ان مزدووں کے حقوق کے لیے کیا حکومت اور آجر نے کوئی اقدام کیا.حکومت نے کوئی قانون سازی کی جس سے مشکل حالات میں ایسےغریبوں‌ کےدرد کامداوا ہو سکے .
اگر نہیں‌کچھ کیا تو پھر غریبوں کو جھوٹی تسلیاں‌دینے کا کیا فائدہ ، اگر وسائل کی تقسیم کے طریقے کار کی کوئی سوچ ہی نہیں ک جس میں عام شہری اپنی عزت نفس کو داؤ پر لگائے بغیر اپنے بنیادی حقوق حاصل کر سکے تو پھر غریبوں کا رونا رونے اور ان کا ہمدرد بننے کا ڈرامہ ختم کردینا چاہیے .

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

انہوں نے کہا کہ اس وبا پھیلنے کے بعد غریبوں کی تعداد بڑھ جائےگی اور بڑھ رہی ہے ا گداگروں کے اندر بھی اضافہ دیکھنے میں آر ہا ہے. ایک اندازے کے مطابق گداگروں کی تعداد اڑھائی ملین ہے اور ان میں ڈیڑھ ملین بچے ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب گدا گروں نے بھی اپنے مانگنے کا انداز بدل لیا ہے ..اب وہ کدالے اور اوزار لے کر سڑکوں پر بچوں اور عورتوں کے ساتھ بیٹھ جاتے اور ہر گزرنے والی گاڑی کو روکتے ہیں تا کہ پتہ چلے کے یہ لوگو واقعی مستحق ہں اس کے علاوہ وہ . لوگوں کے گھروں کی بیلز بجا بجا کر بھیک مانگنے لگے ہیں.
انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کے جو کرنا ہے جلدی کیا جائے ورنہ اس صورت حال کو نہ تو مزدور برداشت کرسکیں گے اور نہ ہی میڈیا ورکرز ، حکومت نے جو بھی کرنا ہے جلدی کر لے ورنہ یہ معاملات سنبھل نہیں‌سکیں گے.

Leave a reply