جو لوگ میسچ نہیں کر سکتے حکومت ان کے لیے رضا کار بھیجے گی، ثانیہ نشتر

0
34

جو لوگ میسچ نہیں کر سکتے حکومت ان کے لیے رضا کار بھیجے گی، ثانیہ نشتر

باغی ٹی وی : وزیراعظم کی معاون خصوصی ثنیہ نشتر نے کہا ہے کہ بہت سارے دہاڑی دار فون سن سکتے ہیں لیکن میسج نہیں کر سکتے۔ جہاں مزدور بیٹھے ہوتے ہیں وہاں پر رضا کار بھیجیں گے تا کہ وہ ان کا میسج کر سکیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بارہ ہزار روپے ایک مرتبہ ہی ادا کریں گے۔ تمام پیسے انتہائی شفافیت کے ساتھ دیئے جائیں گے۔ پچھلے تین ہفتوں سے چیف سیکرٹریز کیساتھ رابطوں میں ہیں۔ فائنل لسٹیں بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں ہم نے لوگوں کو پیسے دینے ہیں۔ رش سے بچنے کے لیے مرحلہ وار لوگوں کو پیسے بھیجیں گے۔ تمام میسج آنے کے بعد حق داروں کو فائنل میسج اور مرحلہ وار یونین کونسل کو نوٹی فیکشن بھیجیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ بہت سارے دہاڑی دار بھی امدادی رقوم کے حصول کیلئے میسج کر چکے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 45 لاکھ سے زائد لوگ اپلائی کر چکے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 536 مریضوں‌ کا تعلق تبلیغی جماعت کے افراد سے ہے جو مختلف اضلاع میں ہیں. 213 مریض ڈی جی خان،449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، پنجاب میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پنجاب کے اضلاع میں سے لاہور میں کرونا وائرس کے 293 مریض، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، پنڈی میں 58، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 32،سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگ میں 2، رحیم یار خان میں 3 ، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں اٹھارہ،لیہ ، شیخوپوری، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے.

Leave a reply