جو ماسک نہیں پہنے گا جیل جائے گا، اعلان ہو گیا

0
29

جو ماسک نہیں پہنے گا جیل جائے گا، اعلان ہو گیا

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ڈی سی لاہور۔ آرمی اور رینجرز افسران بھی شریک تھے۔

کمشنر لاہورکیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اب ریسٹورنٹس کے باہر پارکنگ ڈائیننگ پر بھی پابندی ہو گی۔اس وقت کووڈ کی شدید لہر موجود ہے۔ہسپتالوں میں دباو بہت زیادہ ہے۔ روزانہ4 بجے کے بعد لاہور میں قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کا فلیگ مارچ ہو گا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ جو ماسک نہیں پہنے گا۔اس پر قانون حرکت میں آئیگا ۔سزا دلوائیں گے جو شخص بغیر ماسک کے گھر سے نکلے گا۔ چیکنگ ہوگی۔ قانون کے مطابق سزا ہو گی۔ پولیس۔فوج و دیگر ادارے ملکر شہر کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ہر دفتر سرکاری یا نجی ہو ۔50 فیصد عملہ کیساتھ کام کریگا۔50 فیصد عملہ کی حد پر عمل نہ کرنیوالے دفاتر کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔مارکیٹوں میں نوٹیفکیشن کے تحت چھے بجے کی ٹائمنگ نافذ کرائیں گے۔مائیکرو سمارٹ لاکڈاون ایریاز میں آمد و رفت کو بالکل زیرو سطح پر لائیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچاو کے لئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، جو ماسک نہیں پہنے گا وہ جیل جائے گا۔ماسک کے بغیر گھر سے نکلنے پر قانون حرکت میں آئے گا اور کاروائی ہو گی۔ ماسک کی خلاف ورزی کو قابل دست اندازی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔معاشرے کو کورونا کے خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔لوگوں کی زندگی کے تحفظ کی خاطر شام چھ بجے کے بعد ہول سیل و دیگر مارکیٹیں ہر صورت بند کروائی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی پر عملدرامد سے مارکیٹوں بازاروں میں رش کم کرنے میں مددلے گی، تمام مارکیٹوں میں فلیگ مارچ ہونگے

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ علامہ اقبال زون میں لاک ڈاؤن کردہ علاقوں کا دورہ کیا،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے دورہ کیا گیا.لاک ڈاؤن کردہ علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے پولیس اور رینجرز  کے اہلکاروں کے ساتھ مشاورت بھی کی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب کی اسسٹنٹ کمشنر آفس ماڈل ٹاؤن میں پاک آرمی اور رینجرز کے نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا. تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشترکہ آپریشن کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی .کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز نہیں کرنے دی جائے گی.

Leave a reply