جو پاکستان میں کبھی آیا نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے ، نئی بحت چھڑ گئی

0
38

باغی ٹی وی : جو پاکستان میں کبھی آیا نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے ، نئی بحت چھڑ گئی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرالیا گیا ، ووٹ کےحق کابل اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔اوور سیز پاکستانیوں کو یہ حق ملنے پر کچھ مختلف آراء بھی ہیں

. آغا قاسم رضا کا خیال ہے کہ جو بیرون پاکستان رہتے ہیں‌ اور پاکستان نہیں آنا چاہتے وہ پاکستان کے مستقبل کا کیسے فیصلہ کریں گے . ان کو چاہیے کہ وہ واپس پاکستان آئیں اور یہاں آکر کردار ادا کریں.

سارہ عابد لکھتی ہیں کہ میں‌ سمندر پار پاکستانی ہوں مجھے تب تک ووٹ دینے کا حق نہیں ہونا چاہیے جب تک میں اپنے واطن واپس نہ لوٹ آؤں . مجھے فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کا تب تک کوئی حق نہیں ہے جب تک میں‌اپنی سرزمین پر واپس نہ آجاؤں‌، جب میں اپنے وطن پر دوسرے وطن میں رہنے کو ترجیح‌ دوں گی تو مجھے ہر حق سے محروم ہونا پڑے گا.

ثاقب خان کا کہنا ہے کہ ووٹ دینے کا حق صرف اسی صورت ہونا چاہیے جب میں اپنے ملک میں رہوں اور اس کی بہتری کے لیے تدبیر کروں ورنہ آپ الیٹ کی مقامی سطح پر جارہ داری ثابت کریں گے جو انویسٹرز کی طرح مقامی سطح پر اپنے اثرو رسوخ کے بل بوتے پر اثر انداز ہوں گے .

اسد واسطی کا کہتے ہیں‌ کہ بیرن ملک موچی بریگیڈ کا خیال ہے پاکستانیوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہاں ڈیمو کریسی کو پسند نہیں‌کرتے ،خود گیم سے باہر ہیں اور بیرون ملک گمراہ مغرب میں بیٹھ کرسماجی آزادیاں منا رہے ہیں الزم دیتے ہیں کہ پاکستان میں ڈکٹیٹر شب کو سپورٹ کیا جاتا ہے

اس سلسلے میں وفاقی وزیر مرادسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کابل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ، بل کواب سینیٹ میں پیش کیاجائےگا، بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکےبل کی اپوزیشن نےمخالفت کی،

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ’بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد۔ 73 سال بعد، اوورسیز پاکستانیز کے right of vote کا بل پاکستان کی قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور بل کی مخالفت بھی کی۔ اب بلِ سینیٹ آف پاکستان میں پیش ہوگا.
اس سلسلے میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں لیکن یہ بہت اہم بل ہے، اس کے نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو اپوزیشن کی رائے لینا پڑے گا، کسی قسم کی زبردستی نہیں ہو سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے تمام ٹیکنالوجی مکمل ہے

Leave a reply