سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے کنگنا رناوت

بھارتی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں گھر بلا کر راکیش روشن کی فیملی سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا-

باغی ٹی وی : 34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر 12 بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے اور کئی لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے تاہم اُن کے چاہنے والوں اور دوستوں نے سوشانت کی موت کا ذمہ دار بھارتی فلم انڈسٹری کو قرا دیتے ہوئے بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف اپنی آوازیں بلند کی ہیں ان میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی ہیں جو گزشتہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پرایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر نیپوٹزم کی بحث تیز ہوگئی ۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے، جس طرح آج مہیش بھٹ سوشانت سنگھ راجپوت کے ذہنی تناؤ کا موازنہ پروین بوبی سے کر رہے ہیں، ایسا ان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔

اداکارہ نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جب جاوید اختر نے انہیں گھر بلاکر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا کنگنا رناوت نے کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے اور اس کا خمیازہ کنگنا رناوت کو بھگتنا پڑ سکتا ہے اس لئے بہتر ہوگا کنگنار ناوت، روشن فیملی پر بات کرنے کی بجائے معافی مانگ لیں۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جس طرح کا یش راج کے ساتھ معاہدہ تھا اور انہیں تنگ کیا گیا ٹھیک ویسے ہی ان کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ آدتیہ نے انہیں فلم ’سلطان’ کے لئے اپروچ کیا تھا لیکن منع کرنے پر آدتیہ نے انہیں فون کرکےکبھی کام نہ دینے کی بات کہتے ہوئے دھمکایا تھا۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد انڈسٹری میں ان کے خلاف گروپ بازی ہونے لگی تھی اور ان کی لولائف میں انہیں تنگ کیا گیا اور 6 کورٹ کیس کئے گئے اور انہیں جیل بھیجنے تک کی تیاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں بہت تناؤ تھا لوگ کہتے تھے کہ کوئی ایسا ویسا قدم نہ اٹھا لینا۔

سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری

سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

Comments are closed.