جوبائیڈن بھی ٹرمپ کے نقش قدم پر،سعودی عرب کے ساتھ بڑا دفاعی معاہدہ

0
29
جوبائیڈن-بھی-ٹرمپ-کے-نقش-قدم-پر،سعودی-عرب-کے-ساتھ-بڑا-دفاعی-معاہدہ #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے مابین فوجی خدمات کا معاہدہ ہو گیا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت میں ہونے والا یہ پہلا معاہدہ ہے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کی فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی ہے پینٹاگون کے مطابق معاہدے کو نظر ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے ڈیل میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت اورنئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت شامل ہے

20 جنوری کو صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کانگریس کو بھیجا گیا سعودی عرب کا یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی جو ایک دوست ملک کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی جو کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات اچھے تھے، جوبائیڈن کے آنے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ تعلقات میں دراڑ آ سکتی ہے ،تا ہم اب امریکا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ فوجی خدمات کا معاہدہ کر لیا ہے

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

امریکہ کی پالیسی شفٹ۔۔ آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟؟ سعودیہ عرب، اسرائیل اور بھارت کےگرد گھیرا تنگ۔۔مبشرلقمان کے انکشافات

Leave a reply