امریکی صدربائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا کوئی خاطرخواہ فائدہ نظر نہیں آرہا،عالمی میڈیا

0
32

امریکی صدر جسے کل تک صحافی جمال خشوگی کا قاتل کہتے رہے۔ آج انہی سے اپنے ملک میں بڑھتی تیل کی قیمتوں پر کمی پانے کیلئے مدد کے طلبگار ہیں۔

امریکہ میں آمد پر انکا استقبال اور شاہ سلمان سے ملاقات کو واشنگٹن پوسٹ نے شرمناک قرار دیا۔امریکہ اس وقت ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہے جو ملک میں مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے اور اس پہ قابو پانے کیلئے سعودی حکومت کا ساتھ ضروری سمجھا جارہا ہے۔ لیکن محظ تیل کی بڑھتی قیمت اس دورے کی وجہ نہیں دکھائی دے رہی۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد، وسط ایشیائی ریاستوں سمیت کئی ممالک نے روس سے تیل کی درآمد سمیت کئی تجارتی مواقع فراہم کرنے پر روس کی جانب جھکاو ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب چین امریکہ کے ایشیا سے ختم ہوتے اثرورسوخ کا دعوٰی بھی کرچکا ہے۔ان حالات میں جب بائیڈن کی اپنی جماعت ڈیموکریٹک سے انکے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کانگریس انہیں اگلے الیکشن میں مقابلہ سے باز رکھنا چاہ رہی ہے۔ یہ تمام محرکات امریکی صدر کو سعودی عرب لے آئے۔ لیکن اس دورے کا کوئی خاطرخواہ فائدہ نظر نہیں آرہا۔

امریکی صدر نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ شاہ سلمان سے جمال خشوگی کے قتل پر بات چیت ہوئی ہے۔
لیکن اگلے ہی دن جمال خشوگی کے وکیل کو متحدہ عرب امارات کے ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے انہیں سزا بھی سنا دی۔تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے امریکی صدر نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے اور سعودی ذرائع اس مطالبے پر کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ دے سکے۔ بائیڈن سے اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں نے کڑے سوالات بھی پوچھے جو انکی الیکشن کیمپین اور آئندہ الیکشن پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply