جو کیس سے متعلقہ نہیں وہ باہر چلا جائے،مریم کی عدالت آمد پر عدالت نے کیوں ایسا کہا؟

0
22

جو کیس سے متعلقہ نہیں وہ باہر چلا جائے،مریم کی عدالت آمد پر عدالت نے کیوں ایسا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں آمد پر موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر فاضل جج برہم ہو گئے۔

احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کہا کہ جوموبائل سے تصاویر  لے رہا ہے اس کا موبائل لے لیں ،جو کیس سے متعلقہ نہیں وہ عدالت سے باہر چلا جائے ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ کتنا ہی کوئی بڑا کیوں نہ ہوعدالت سے باہر چلا جائے۔

مریم نواز نے نیب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی،مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا، شہبازشریف اور حمزہ نے کمرہ عدالت میں کرسیوں سے اٹھ کر مریم نواز کا استقبال کیا،مریم نواز نے شہبازشریف سے طبیعت دریافت کی اورمختلف امور پر گفتگوکی۔

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

قبل ازیں مریم نواز نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، کیسزسے ایک دن ضرورسرخروہوں گے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کوکچرے کا ڈھیر بنادیاگیا، براڈشیٹ معاملے پر حکومتی بدنیتی سامنے آئی ہے ۔

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر اورچودھری شہبازکی بھی پولیس سے دھکم پیل ہوئی،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبا بھی احتساب عدالت کے باہر موجود ہیں۔ ،احتساب عدالت کے باہر واٹر کینن منگوا لیا گیا ہے اورپولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے باہر طلب کرلی گئی،لیگی قیادت بھی احتساب عدالت کے باہر پہنچ گئی ۔ن لیگی خواتین نے پولیس کو دھکے دیکر آگے جانے کی کوشش کی،پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی ہے تا کہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے،

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply