جوبائیڈن نے اپنی مدد کرنے والے افغانی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا

0
24

کابل: صدر جوبائیڈن نے اس افغان مترجم کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا جس نے 2008ءمیں خود ان کی مدد کی تھی جب ان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا اور وہ ایک دورافتادہ علاقے میں پھنس گئے تھے۔

باغی ٹی وی : امریکی خبر رساں ادارے میل آن لائن کے مطابق اس مترجم کا نام محمد ہےصدر جوبائیڈن 2008ءمیں افغانستان میں پھنس جانے کی کہانی اکثر سناتے رہتے ہیں اور اس میں محمد کا ذکر بھی ہوتا ہے لیکن انہیں افغانستان سے جاتے ہوئے محمد کی یاد نہیں آئی جو اس وقت جوبائیڈن امریکہ کے نائب صدر کی انتخابی دوڑ میں شریک تھے اور افغانستان کے دورے پر آئے تھے۔

سعودی عرب کے بڑے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ،طیارے کو پہنچا نقصان

رپورٹ کے مطابق محمد اس وقت امریکی فوج کے ساتھ بطور مترجم کام کر رہا تھا سینیٹر جوبائیڈن اور ان کے وفد کے لوگ دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں پر سوار سفر کر رہے تھے کہ خراب موسم کے سبب انہیں ایک وادی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی اس سفر میں محمد بطور مترجم ان کے ساتھ تھا اور اس نے اس سفر میں جوبائیڈن اور ان کے وفد کے لوگوں کی بہت مدد کی تھی۔

امریکی انخلا مکمل: اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی انچارج بھی افغانستان پہنچ گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب محمد اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ طالبان سے چھپتا پھر رہا ہے۔ وہ کئی سال سے افغانستان سے نکلنے کی جدوجہد میں ہے لیکن اب تک اس کی کوئی کوشش بارآور ثابت نہیں ہو سکی اور اب جبکہ افغانستان ایک بار پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے اور امریکی انخلاءمکمل ہو چکا ہے،محمد کی افغانستان سے فرار کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے۔

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،یہ کام نہیں ہونے دیں گے،طالبان رہنما

واضح رہے کہ 88ہزار سے زائد افغان شہریوں نے امیگریشن کی درخواست دی تھی یہ وہ لوگ تھے جو امریکہ و دیگر غیرملکی افواج اور تنظیموں کے ساتھ کام کرتے رہے تھے ان میں سے صرف 6ہزار کو افغانستان سے نکالا گیا ہے جبکہ باقی تمام لوگ اب طالبان سے چھپتے پھر رہے ہیں-

چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

Leave a reply