جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب،باقاعدہ اعلان ہوگیا

واشنگٹن :جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب،باقاعدہ اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔

امریکہ کے مشہوراورقابل اعتبارمیڈیا گروپ سی این این کے مطابق انھوں نے صدارت کے لیے مقررہ 270 الیکٹورل کالج کا ہدف 273 الیکٹورل کالج ووٹس لے کر حاصل کر لیا ہے۔

سنہ 1960 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کسی امیدوار نے اوہایو میں کامیابی کے بغیر وائٹ ہاؤس تک رسائی حاصل کی ہے۔

اوہایو کو ایک انتہائی اہم ریاست سمجھا جاتا ہے، جو عام طور پر ایک رپبلکن ریاست تصور کی جاتی ہے۔ تاہم اس نے 1964 کے بعد سے اب تک جس بھی امیدوار کی حمایت کی ہے، وہی امریکہ کا صدر منتخب ہوا ہے۔

اس ریاست کے کل 18 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں اور اس مرتبہ حالانکہ یہ صدر ٹرمپ کے حصے میں آئی ہے لیکن مجموعی طور پر جو بائیڈن فاتح ٹھہرے ہیں۔پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کی تعداد 284 ہوگئی ہے

پنسلوانیا کا نتیجہ آنے سے کچھ دیر قبل ہی ٹرمپ نے ٹوئٹ میں اپنی جیت کا اعلان کیا تھا۔جوبائیڈن 20 جنوبی 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.