جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری

واشنگٹن:جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری،اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدرجوبائیڈن پرسخت تنقید کی ہے اور کہا ہےکہ جوبائیڈن امریکی قوم کا مجرم ہے اور یہ شخص ملک کے لیے تباہی کا سبب بن رہا ہے
ٹرمپ نے جوبائیڈن پرلفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایریزونا کے شہر فونیکس میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن ایک مجرم ہے۔ وہ پکڑا جاچکا ہے۔
“Joe Biden is a criminal, he has been a criminal for a long time and you in the media are criminals for not reporting it”. Donald J. Trump pic.twitter.com/jZH8qUnnk2
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 20, 2022
ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرکسی کواس کے مجرم ہونے پر شک ہے تو اس کا لیب ٹاپ چیک کرلیں آپ کو بہت سا گند اس میں سے مل جائے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ جوبائیڈن کی حرکات کیسی ہیں
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدرجوبائیڈن پرسخت تنقید کی ہے۔امریکی چینل فاکس نیوزکوانٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے تاریخ میں کسی بھی دوسرے صدر سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ ان تمام سالوں میں امریکا کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست۔یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے جو بائیڈن پر ”امریکا کو مزید تقسیم کرنے” کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے ایک بیان میں اپنے ان سازشی نظریات کا بھی اعادہ کیا کہ نومبر 2020 کے انتخابات ”چوری” کر لیے گئے تھے اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے دعووں کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ اسی بنیاد پر جو بائیڈن عہدہ صدارت پر فائز ہوئے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے