جو بائیڈن ایران میں "افراتفری، دہشت گردی اور تباہی” کو ہوا دے رہے ہیں،ابراہیم رئیسی

0
32

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے الزام عائد کیا ہے کہ مریکی صدر جو بائیڈن ایران میں "افراتفری، دہشت گردی اور تباہی” کو ہوا دے رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا امریکا کے صدر نے کل بار بار مداخلت کرنے والے بیانات کے ذریعے ایران میں بدامنی کی حمایت کی ہے۔

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چونکہ ان کے پاس قابل اعتماد مشیر نہیں ہیں اور ان کی یادداشت اچھی نہیں ہے۔ میں بائیڈن کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایران اتنا مضبوط اور ثابت قدم ہے کہ وہ آپ کی سخت سزاؤں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ گندے پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کے عادی ہیں، لیکن یاد رکھیں، یہ ایران ہے، جو قابل فخر مردوں اور عورتوں کی سرزمین ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بائیڈن کی جانب سے مظاہروں کی حمایت کے اعلان کو ’’ریاست کے معاملات میں مداخلت‘‘ قرار دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حجاب نہ کرنے پر مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر حراست میں موت کے بغد ایران میں کئی مسائل پر غصے کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد شخصی آزادیوں پر پابندیاں اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مہیسا امینی کی موت کے بعد پیدا شدہ صورتحال،ایرانی سفارتخانے نے حقائق بیان کر دیئے

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اتوار کے روز ٹویٹ میں کہا کہ ایران ہمارے ناحق حراست میں لیے گئے شہریوں کی حفاظت کا مکمل ذمہ دار ہے ان قیدیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز تہران کی ایون جیل میں آگ لگ گئی تھی تہران میں واقع اوین جیل میں آتش زدگی اور جھڑپوں کے نتیجے میں چار قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہوئے تھے-

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے اتوار کو ان چاروں قیدیوں کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ دھویں میں سانس لینے میں دشواری اور دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے چاروں ہلاک شدگان چوری کے جُرم میں سزایافتہ تھے۔اوین جیل سیاسی کارکنان، صحافیوں، اوردُہری شہریت کے حامل ایرانیوں اور غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد بھی قید ہے۔

زخمی قیدیوں میں سے صرف 10 کواسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان میں سے چارکی حالت تشویش ناک بتائی گئی-

امریکہ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا مطالبہ

Leave a reply