امریکی صدر جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر کا انکشاف

امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت کے حوالے سے انکشاف ہو اہے کہ وہ شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث اہم باتیں بھول جاتے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی بیماری ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا دوسری جانب جوبائیڈن کی بیماری کے بعد سے بعض حلقے جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے سی این این کے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنےوالے وقت میں بھی ٹھیک نہیں ہونے والی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہو گا اور ان کی بیماری کو میڈیا اور عوام سے چھپایا جا رہا ہےوہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہی جب جوبائیڈن کئی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی نکالنا پڑی۔

Comments are closed.