امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق تقریب میں میں خاتون اوّل بھی شریک تھیں اور امریکا بھر سے مسلم رہنما بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے مسلم کمیونٹی کو عید کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کےدوران کیا گیا یہ وعدہ پورا کردیا کہ وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریبات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان رمضان میں 30 اور ہم 40 روزے رکھتے ہیں ،میں نے مسلسل 40 روزے رکھے جس میں میٹھا حتیٰ کہ آئس کریم تک نہیں کھائی رمضان میں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنےکا موقع ملتا ہے، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کوویڈ کی وجہ سے عید کی تقریب نہ ہو پائی، کووڈ کے دوران لاتعداد مسلم ہیلتھ ورکروں نے شانہ بشانہ کام کیا۔

عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس میں منعقد تقریب میں پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب بھی موجود تھیں عروج آفتاب نے شاعرانہ انداز میں اپنا پیغام دیا جس میں پانی کے گلاس کا ذکر کیا تھا امریکی صدر نے گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ کو اس دوران پانی کا گلاس پیش کردیا جس سے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

Leave a reply