جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

0
31

جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں لاہورکے علاقے جوہر ٹاوَن میں دھماکہ ہوا،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاوَن دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3افرادجاں بحق ہوئے جوہر ٹاوَن دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ،جوہر ٹاوَن دھماکے کے 16گھنٹے بعدہی تحقیقات کاعمل شروع کیا،جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث ہے، جوہر ٹاوَن دھماکہ 23 جون کوصبح 11 بجے ہوا،سی ٹی ڈی نے ذمہ داروں کا تعین کیا اوردہشت گردوں کو 4 روزمیں گرفتارکر لیا گیا ملزمان کوانتہائی پیشہ ورانہ انداز سے گرفتارکیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں،ملک دشمن ایجنسیزنے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی،صوبے میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کیا گیا مالی معاونت فراہم کرنیوالے کرداروں کوبھی بے نقاب کیا،دھماکے کے سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ان دہشتگردوں کی فائننسنگ اور ہینڈلنگ میں شامل غیر ملکی ایجنسیوں اور ہیبڈلرز کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے.

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 10کے قریب پاکستانی جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث ہیں،جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی 2010میں چھینی گئی ،دہشت گردوں کا ہدف پولیس چوکی تھی ملزمان کا سابقہ کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے،گرفتار ملزم کے پاس گاڑی کی سپرداری کی دستاویزات تھیں پورے نیٹ ورک کی تفصیلات چند گھنٹوں میں حاصل کرلی گئیں، واقعے کے ماسٹر مائینڈافراد کی بھی شناخت ہوچکی ہے، ملک دشمن عناصرلوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں،گاڑی کی خریداری،سہولت کاری میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے،ملزم کاآبائی تعلق کےپی،پنجاب کا رہائشی ہے،گاڑی کی مرمت کرنے والے افرادکو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے،10 کے قریب پاکستانی بھی ہمارے پاس ہیں جنہوں نے دہشت گردی میں معاونت کی جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

Leave a reply