جو کام شہباز شریف نہ کر سکے وہ بزدار کر رہا ہے، وزیراعظم

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسپیڈ کے نام سے مشہور شہباز شریف جو کام نہ کر سکے وہ بزدار کر رہا ہے

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں،رکھ جھو ک جنگل بہترین منصوبہ ہے،پہلی دفعہ پلان کر کے رکھ جھوک جنگل میں 1 کروڑ درخت لگائیں گے،میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے،نئی نسل کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے،عہد کرنا ہے کہ ملک کو سر سبز اور شاداب بنانا ہے،لاہورمیں زیادہ عرصہ قیام پزیررہا لیکن اب اس شہر کو تباہ کیا گیا،لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں،عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے،دریائےراوی پر بیراج بنانے سے زیرزمین پانی کا لیول بلند ہوگا،سن کر خوف آتا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی سطح اس حد تک بلند ہو چکی ہے کہ بچوں اور ضعیفوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہو رہی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر یہ منصوبہ مشکل نہ ہوتا تو جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بن جاتا پنجاب اسپیڈ کے نام سے مشہور شہباز شریف بنا لیتے لیکن وہ نہیں بنا سکے اب عثمان بزدار کی حکومت یہ منصوبہ اس لیے بنائے گی کہ اتنے بڑے منصوبے اس وقت کامیاب ہوتے ہیں کہ جب انسان پختہ ارادہ کرلے کشتیاں جلا کر جائیں یعنی واپسی کا کوئی راستہ نہ ہو اور ٹھان لے کہ جو بھی ہوجائے ہمیں اس منصوبے کو مکمل کرنا ہے

قبل ازیں وزیرا عظم عمرا ن خان ایک روز ہ دورہ پر لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رکھ جھوک روانہ ہوئے اورو ہاں پودا لگا کر سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا اس موقع پر عمران خان کو سمارٹ جنگل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں، نذیر چوہان کا رہائی کے بعد یوٹرن

وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں اہم شخصیت کو طلب کر لیا

Leave a reply