جو پالیسی جمعیت علمائے ہند کی وہی فضل الرحمٰن کی جمعیت کی ہوگی،وفاقی وزیر ہوا بازی

0
38

جو پالیسی جمعیت علما ہند وہی فضل الرحمٰن کی جمعیت کی ہوگی،وفاقی وزیر ہوا بازی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر قسم کے انتخابات میں حصہ لے گی،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا استقبال ہوگا،خاطر تواضع کریں گے ،نواز شریف کے بیانیے کولندن میں دفن کرنا چاہتے ہیں،سیاسی استحکام ہوگا،کوئی دھرنانہیں ہوگا،دل گواہی دے رہاہے یہ بہتری کا سال ہوگا،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لےگی،لوگ نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف کرتےہیں ،پی ڈی ایم ضمنی اورسینیٹ الیکشن لڑتا ہے توانکا مثبت چہرہ سامنے آئے گا،

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک پیج پرنہیں مسلم لیگ ن کا بڑادھڑا بھی استعفے نہیں دے گا ،محب وطن مسلم لیگی اختلاف کرتے ہیں ،این آر او کے علاوہ قومی نوعیت کے مسائل پر بات چیت کی دعوت دی، قومی مسائل پر ڈائیلاگ ہونے چاہئیں،پی ڈی ایم کی استعفوں والی سیاست دفن ہو جائیگی، وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی ہے،وزیراعظم نے واضح کہا این آر او پر بات نہیں ہوگی،

وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی ن لیگی استعفے نہیں دے گا، ن لیگ میں واضح دراڑ، گروپ بندی موجود ہے، جو پالیسی جمعیت علمائے ہند کی وہی فضل الرحمان کی جمعیت کی ہوگی، خدا کی شان پی ڈی ایم سربراہ کی جماعت خود ان کے ساتھ نہیں،

Leave a reply