جوڑ میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھارت سرکار نے روک دیا

0
27

بھارت سرکار باز نہ آئی، بھارت نے بھارت نےسکھ یاتریوں کیلیے پاکستان کی خصوصی ٹرین کو لینےسےانکار کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے دو سو کے قریب سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنا چاہتے تھے ،پاکستان نے اس ضمن میں سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھا تھا، واہگہ ریلوے سٹیشن پر خصوصی ٹرین بھجوائی گئی تھی ، تا ہم بھارتی حکام نے اٹاری سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو واپس بھجوا دیا اور پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی .

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیےتھے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کو خوب پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جوڑ میلہ کی تقریبات کے لئے آنے و الے یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں گوردواروں میں صفائی ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گرمی سے بچائو کے لئے ائر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

سکھ یاتریوں کو سپیشل ٹرینوں کے ذریعے لاہورآنا تھا اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے بعد 16جون کو بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب میں شرکت کتنی تھی. شیڈول کے مطابق یاتری 17جون کو خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور نارووال کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور آئیں گے ۔18جون کو سکھ یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور ایک روز قیام کے بعد 20جون کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب یاترا کے لئے جائیں گے ۔ ننکانہ صاحب میں قیام کے دوران یاتری 22جون کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کریں گے ۔دورہ مکمل ہونے پر سکھ یاتری 23جون کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ ریلوے سٹیشن واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

Leave a reply