آرمی چیف سے اردن کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،دنیا میں امن وامان کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

0
25

اسلام آباد :آرمی چیف سے اردن کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،اطلاعات کے مطابق اردن کے سفیر نے امن و استحکام کےلیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار خلیجی ریاست اردن کے سفیر نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اردن کے سفیر اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جبکہ اس موقع پر اردن کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے الوداعی ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف نے پاکستان کے لیے امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا تھا۔

ناظم الامور پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply