روزنامہ دن کی بندش صحافی تنظیموں نے تشویش کااظہارکردیا

0
20

روزنامہ دن کی بندش صحافی تنظیموں نے تشویش کااظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید، ایمرا کے صدر آصف بٹ نے روزنامہ دن کو اچانک بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ روزنامہ دن میں سینکڑوں صحافی کام کرتے ہیں اور ایسے اچانک سینکڑوں قلم مزدوروں کا بے روزگار ہونے پر شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ ایک تو روزنامہ دن کے صحافی بے روزگار ہوئے ہیں دوسری جانب ان کے بقایا جات بھی کلئیر نہیں کیئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ روزنامہ دن سے جو صحافی بے روزگار ہوئے ہیں ان کے بقایاجات کو فوری طور پر کلئیر کیا جائے اور بے روزگار ہونے والے صحافیوں کو پیشگی تین تنخواہیں بھی ادا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود صادق ورکر دوست ہونے کا ثبوت دیں اور جن ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ہیں اس کو فوری طور پر کلئیر کیا جائے.

Leave a reply