غریب ورکروں کو بے روزگار کرکے دنیا نیوز نے ظلم کی انتہا کردی ، مذمت کرتے ہیں ، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

0
31

لاہور پریس کلب میں پروگریسو سمیت مختلف گروپوں کا ہنگامی اجلاس، اداروں سے ورکرز کی جبری برطرفیوں پر مذمتی قراردار منظور کرکے دنیا نیوز کو پیغام دے دیا ہے ، دنیا گروپ سے نکالے گئےورکر زکی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا ،حکومت ایسے تمام اداروں کے سرکاری اشتہارات بند کردے جو ورکرز کی چھانٹیاں کر رہے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب میں پروگریسیو گروپ، ورکرز گروپ، رائٹرز گروپ ، پی یو جے، پی یو جے آفیشل ، پی یو جے دستور ، بھایاسین گروپ ، رائے حسنین گروپ، ایمپرا، اینکا اور فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور قرارداد منظور کی گئی کہ حکومت ایسے تمام اداروں کے سرکاری اشتہارات بند کردے جو ورکرز کی چھانٹیاں کر رہے ہیں۔

اجلاس میں گذشتہ ایک سال کے دوران ورکرز کی چھانٹیوں پر پریس کلب اور دیگر تنظیموں کی طرف سے مجرمانہ خاموشی پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے تمام گروپس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہےجو ورکرز کے حقوق کی جدوجہد کیلئے جامع پلان ترتیب دے گی اور اس جدوجہد کو مالکان بچائو تنظیموں سے ہٹ کر چلایا جائے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں جنگ گروپ ، نوائے وقت ، سٹی نیوز نیٹ ورک ، دنیا گروپ اور دیگر تمام اداروں سے نکالے گئے ورکرز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان اداروں کے بقایا جات مالکان کو دینے کی بجائے ورکرز میں تقسیم کردیں،گذشتہ ایک سال سے جو بقایا جات حکومت نے ادا کئے ہیں وہ ورکرز کی بجائے مالکان کی جیبوں میں گئے ہیں،شرکاء کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر ان معاملات کا نوٹس لے اور بے روزگار ہونے والے صحافیوں کا ڈیٹا بینک بنا کر مالکان کے اشتہاروں میں کٹوتی کرکے یہ رقم بھی بے روزگار صحافیوں میں تقسیم کی جائے۔

دنیا نیوز سے برطرف ملازمین کے حوالے سے اجلاس میں چیرمین پروگریسیو معین اظہر، سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد ، چیرمین ورکرز گروپ احسن ضیاء، چیرمین رائٹرز گروپ زاہد شفیق طیب ،چیرمین ڈیسک ایڈیٹرز فورم اسلم چودھری، سینئر رہنما پی ایف یو جے آفیشل فرخ عطا بٹ، صدر پی یو جے ضیاء اللہ خان نیازی، صدر پی یو جے آفیشل اعجاز کھوکھر،سیکرٹری فنانس پی ایف یو جے (دستور) حامد ریاض ڈوگر،سیکرٹری پی یو جے (دستور) احسان بھٹی،سابق صدر پی یو جے بخت گیر چودھری ، صدر فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن عرفان چودھری، سینئر نائب صدر پی یو جے عرفان احسان، نائب صدر پی یوجے حامد نواز، سیکرٹری پی یوجے شہباز جندران ،رہنماایمپرا طفیل شریف ، نائب صدر پی یوجے دستور نبیل مشتاق کھوکھر نے برطرف ملازمین کو بحال کرنےکا پرزور مطالبہ کیا

بے روزگار ملازمین کی پریشانیوں پر پریشان جوائنٹ سیکرٹری دستور شہباز چودھری ،اعجاز مرزا(رائے حسنین گروپ )، سید شعیب الدین،معین احمد، انصار زاہد ،کالم نویس بلال غوری ،عبد المجید ساجد، زاہد گوگی،ظہیر بابر، مجتبیٰ باجوہ ،احمد ہمایوں خان،جوادرضوی،میاں افضل ، اقبال جکھڑ،فاطر ولید ،امجد عثمانی، ستار چودھری، رانا اکرام ، شکیل سعید ،حسن تیمور جکھڑ، آغا گل ،امجد فاروق کلو، خالد شہزاد فاروقی، ناظم ملک ، عاصم سلطان ،تجمل گرمانی ،شبیرقادری،آصف چودھری،شاہ نواز رانا،ظفر رامے نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا نیوز کے اشتہارات بند کرے تاکہ اس کو غریبوں سے بیتی جانے والی بے روزگاری کا احساس ہو

دنیا نیوز سے برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافیو‌ں نے کہا کہ اربوں روپے کمانے والے غریبوں کا نہیں‌سوچتے ، دنیا نیوز کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے قیصر رشید بٹ، سید ذیشان گیلانی،ماجد یزدانی ،جہانگیر حیات ،جعفربن یار،ڈاکٹر شجاعت ،خواجہ اویس ریاض، سید معظم الدین،فیصل سلہریا،سید امجد بخاری،سرفراز راجہ، آصف سلطان ،ندیم سلیمی ،مرزا ندیم بیگ، حارث مرغوب،بلال غوری، امجد ہاشمی ،فاروق یوسف، علی رضا رحمانی ، شیخ عثمان قصوری، کاشف بھٹی،مختارعلی، امتیاز شاد،سید یاسر بخاری ، حسنین جمیل ، اظہر تھراج ، فاروق یوسف، رضوان حیدر ،رضوان حیدر ،صابر سبحانی،اویس غوری ،منصور احمد، رانا عرفان، محی الدین، آصف جٹ اور دیگر نے کہا کہ وہ اپنے بے روزگار صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، اس اجلاس میں تمام میڈیاورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave a reply