جو یہ کام کرے گا وہ اگلے الیکشن میں ٹکٹ کا مضبوط امیدوار ہو گا،نواز شریف، ن لیگی مشکل میں پڑ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی اگلے الیکشن میں ٹکٹ پائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو پر تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حاضری لگائی جائے گی ، نواز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی ٹکٹ پائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد جانچنے کیلئے ویڈیوز بنائی جائیں گی ۔

حکومت مخالف تحریک میں ن لیگی رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ ورکرز لانے پر زور دیا گیا ہے، سب سے زیادہ بندے لانے والے اگلے الیکشن میں ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہوں گے،لاہور میں ن لیگ کا پہلا جلسہ آج ہو رہا ہے، تمام ایم این ایز ،ایم پی ایز کی حاضری ہو گی اور جو جلسے میں نہیں آئے گا اسکے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی

دوسری جانب حکومت پنجاب نے آئین اورقانون کے دائرے میں مسلم لیگ ن کو احتجاجی سرگرمیوں کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت پنجاب نے موقف اختیار کیاہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی بھی جلسے اور مظاہرے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا ، قانون شکنی پر مبنی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو قانون توڑنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا،

ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارکا کہنا ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیاجارہاہے،مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ لاہور میں بڑے جلسے کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے ،ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو فیصلہ کر چکی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ،اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اس کی معلومات نہیں ،حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے ۔

Comments are closed.