راستی فاروق جنہوں نے فلم جوائے لینڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ میری کیا ہم سب کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے کہ فلم پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے .مجھے جب ڈائریکٹر صائم صادق نے فون کرکے جوائے لینڈ میں میرے کردار کا بتایا تو میں نے کہا کہ اس میں انکار کرنے والی تو کوئی بات ہی نہیں ہے، میری طرف سے ہاں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں جوائے لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں ، اس فلم کے بعد مجھے پہچان ملی ہے میرا کام نوٹس ہوا ہے. راستی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے بس اسکو پالش کرنے اور ان سے اچھا کام لینے کی ضرورت ہے. ڈائریکٹر صائم صادق کا ایکٹروں سے کام لینے کا طریقہ کار زرا مختلف ہے وہ اداکاروں کے مزاج کو بہت اچھی طرح
سمجھتے ہیں اور ان کے مزاج کے مطابق ہی ان کے ساتھ ٹریٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کام میں آسانی ہوجاتی ہے. مجھے امید ہے کہ جوائے لینڈ پاکستانی شائقین کو بہت پسند آئیگی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانز فلمی میلے میں فلم کو ایوارڈ ملنا پذیرائی ملنا ہماری سینما انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی ہے امید ہے کہ ہم اس سلسلے کو برقرار رکھیں گے اور ایسی ہی اچھی فلمیں بناتے رہیں گے جو بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ایوارڈ جیتیں .