جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

0
42

جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر آنے کے بعد آزاد کشمیربھر میں جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے

آزاد کشمیر کابینہ میں بریفنگ دی گئی کہ کشمیر میں کورونا کی صورت حال خطرناک حدوں کو چھونے لگی،دارلحکومت مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی، آزاد کشمیر کےتمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہو گا

آزاد کشمیر کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ،تعلیمی و کاروباری ادارے، دکانیں بند، دفاتر میں پچاس فیصد حاضری ہو گی

کابہنہ کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں مذہبی اجتماعات، نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے ۔ تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں‌گے ۔کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں میں کورونا پازٹیو شرح سب سے زیادہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کا عمل ہوگا ،بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے ،صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

کابینہ اجلاس میں جسٹس وقار سیٹھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ان کی وفات سے پاکستانی عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے

Leave a reply