جج کے تبادلے نے خواجہ آصف کو مشکل میں ڈال دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،جج کی ٹرانسفر کی بنا پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس متعلق رپورٹ طلب کر لی عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 6 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے، خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،