fbpx

جج نے اپنے ہی خلاف فیصلہ سنا دیا ، آخر جرم کیا تھا ، سب حیران رہ گئے

جج نے اپنے ہی خلاف فیصلہ سنا دیا ، آخر جرم کیا تھا ، سب حیران رہ گئے

باغی ٹی وی :ججز اور قاضی حضرات دوسروں کے متعلق فیصلے صارد فرماتے ہیں اور سزا و جزا کا معاملہ کرتے رہتے ہیں لیکن اگر یہی معاملہ وہ اپنی ذات کے متعلق صادر کریں تو یقینا حیرت کی بات ہے ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب مصر میں ایک عدالت کے جج نے خود کو سزا دے کر سب کو حیران کردیا۔

کہا جا رہا ہے کہ مصر کی عدالتی تاریخ میں‌یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ترین واقعہ ہے۔ اس واقعے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ مصر کی اسٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن کلوب ایک کیس کی سماعت کر رہے تھے اس دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج گئی ، جس پر انہوں نے پر خود کو جرمانہ کی سزا سنادی .

مصری جج نے اپنے آپ کو اسوان میں قائم انتظامی عدالت میں 500 مصری پاونڈ کا جرمانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمہ سے ہٹ گئی۔ انہوں نے فورا خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ سو پاونڈ کا جرمانہ کر دیا۔

جسٹس محسن کلوب کے اس فیصلے پر ان کی عدالت میں موجود دوسرے جج صاحبان، وکلا اور عام شہری بھی حیران رہ گئے کہ ایک جج قانون کی پاسداری میں کود بھی مثال ہے .

عام ججز کی طرح جسٹس محسن کلوب لوگوں کو عدالت میں فون بند کرنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں. اور انہوں نے اپنے خلاف فیصلہ سنا کر سب پر ایک اچھا تاثر چھوڑا ہے اور اچھی عدالتی مثال قائم کی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.