جج صاحب، مجھے یہ کام کرنے دیں. شہباز شریف نے کس بات کی مانگی اجازت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے لیگی امیدواروں کے سینیٹ کیلئے پارٹی ٹکٹس پر دستخط کردئیے
احتساب عدالت میں شہبازشریف سمیت دیگرکےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف نے فاضل جج سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس پردستخط کی اجازت مانگ لی جس پر فاضل جج نے کہا کہ ٹکٹس پر دستخط کرنے کی مجھ سےکیوں اجازت مانگ رہے ہیں،شہباز شریف نے عدالت میں جواب دیا کہ قانون مجھ سے پوچھ سکتا ہےکہ کس کےسامنے دستخط کیے ،
شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت، عدالت نے نیب کے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے، آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی گئی
شہبازشریف اورنوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے،شہبازشریف نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی دونوں رہنماوَں میں سیاسی امورپربھی گفتگو ہوئی،سینیٹ انتخابات، پی ڈی ایم تحریک کے حوالہ سے بھی شہباز شریف اور نواز شریف میں بات چیت ہوئی،
گزشتہ ایک ہفتے میں عدالت پیشی کے دوران نواز شریف اور شہباز شریف کا دوسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،
حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے