جج ویڈیواسکینڈل، ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب

0
33

انسداد سائبرکرائم عدالت اسلام آباد میں جج ویڈیواسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چالان جمع نہ ہونے پرعدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے آج ہی ایف آئی اے کو عبوری چلانے جمع کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے 30 ستمبر کو ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،

جج طاہر محمود نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں ؟ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے کہا کہ ڈی جی چھٹیوں پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں،

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

Leave a reply