جج اور نیب پراسیکیوٹر نے کی شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت

0
28

شہباز شریف کی عدالت پیشی، جج اور نیب پراسیکیوٹر نے کی شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا،دونوں رہنماوں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں عدالت پہنچایا گیا،شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز،سلمان شہباز،رابعہ عمران اوردیگر غیر حاضر ہونے کی بنا پر اشتہاری قرار دے دیا گیا،احتسانب عدلت کے جج جواد الحسن نے حکم دیا کہ تمام ملزموں کوپیش ہونے کیلئے دیا گیا ایک ماہ کا وقت ختم ہوچکا،

جج جواد الحسن نے تمام ملزمان کی حاضری لگانے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت لاہور نے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دے دیا،شہباز شریف کے وکیل نے آج بیانات قلمبند نہ کرنے کی استدعا کی،جس پر عدالت نے کہا کہ ہم بیان قلمبند کر لیتے ہیں آپ جرح کل یاپرسوں کرلیں،

دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آگئے ،فاضل جج نے شہباز شریف سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ آپکی والدہ کے انتقال پر افسوس ہوا ۔نیب کے پراسکیوٹرز نے بھی شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہے

احتساب عدالت لاہور میں نیب کے گواہ فیصل بلال پیش ہوگئے،گواہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میں ڈپٹی سیکریٹری بجٹ پنجاب اسمبلی ہوں، مجھے نیب کا لیٹر موصول ہوا، لیٹر میں شہباز شریف اور حمزہ کے پنجاب اسمبلی سے لیے گئے الاوئنسز سے متعلق پوچھا گیا، پنجاب اسمبلی میں بطور ممبر صوبائی اسمبلی کیا کیا مراعات اور تنخواہ لی پوچھا گیا،ہم نے دونوں افراد کا طلب کیا گیا مکمل ریکارڈ بھجوا دیا،مجھے ٹیلی فون آیا کہ آپ کو ریکارڈ سے متعلق بیان ریکارڈ کرانا ہے،

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی اظہار یکجہتی کے لئے عدالت کے باہر موجود تھے، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب و دیگر بھی عدالت پہنچے جنہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی،

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply