باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون کی طرف سے خصوصی عدالتوں میں ججز کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کےلیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے رُولز وزیراعظم سے منظوری لیکر 8 اگست سے پہلے تعیناتیاں کرنے کا حکم دیا تھا،وزارت قانون نے ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رُولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کر دی

رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی بھی جج کی نشست خالی ہونے سے 90 دن پہلے نئے جج کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا سکے گا،وزارت قانون ایسا سافٹ وئیر بھی بنائے گی جو جج کی نشست خالی ہونے سے پہلے بتائے ،اسلام آباد میں ٹریبیونلز اور خصوصی ججز کی 16 نشستیں خالی ہیں ،

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹریبونل اور ججز کی عدم تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے نمائندہ وزارت قانون سے استفسار کیا کہ اس وقت کتنے ٹربیونلز ہیں؟ نمائندہ وزارت قانون نے عدالت کو بتایا کہ کسٹمز ٹریبونلز کے رولز بناکر اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے گئے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ آسامیاں تو سالوں سے خالی ہیں، جب کوئی آسامی خالی ہوتی ہے کیا آپ کو نہیں پتہ ہوتا، رولز اب بنائیں گے اس میں سال لگے گا تو اسامی خالی ہی رہیں گی،

نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ کسٹمز اپیلنٹ کے حوالے سے ساجد عباسی کو ایڈیشنل چارج دی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایڈیشنل چارج قانون میں کہاں لکھا گیا ہے؟ اسلام آباد میں ا سپیشل کورٹس کی خالی آسامیوں کاکیابنا؟ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کرتے ہیں،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ مثلاً آپ کس سے بات کرتے ہیں؟ عدالت نے نمائندہ وزارتِ قانون کو تفصیلی جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا،

Shares: